پی ایچ اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آج ہوگا
لاہو ر(پ ر)پی ایچ اے ہیڈکواٹر جیلانی پارک میں آج بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوگا۔ پی ایچ اے لاہور بورڈ کے اجلاس کے لیئے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ اجلاس چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی کی زیر صدارت کریں گے۔ مراسلہ کی کاپی بورڈ کے تمام مبمرز کو ارسال کر دی گء۔اجلاس میں سالانہ بجٹ، پارکوں کی تزئین و آرائش، پی ایچ اے ملازمین کی ترقی اور عہدوں میں تبدیلی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔