پاک فوج اندرونی و بیرونی دشمنوں کا مقابلہ کر رہی ہے،فرمان حیدری

پاک فوج اندرونی و بیرونی دشمنوں کا مقابلہ کر رہی ہے،فرمان حیدری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے قائم مقام امیر قاری محمد فرمان علی حیدری نے کہاہے کہپاک فوج  اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور ایمانی جذبہ کی وجہ سے دنیا کی منفرد فوج ہے۔پاک فوج نے صرف سرحدوں پر ہی نہیں اندرون ملک بھی ملک دشمن عناصر کی سر کوبی کیلئے کردار ادا کیا ہے۔ 

دہشت گردی کے شعلوں کو بجھانے کیلئے پاک سرزمین پر اپنی جانوں اور لہو کو نچھاور کیا ہے۔ملک دشمن قوتوں کے ایجنٹ پاک فوج کی خلاف بد گمانیاں پیدا کر رہے ہیں۔وہ اپنی ذاتی مفادات اور ضمیر فروشی پر ملکی استحکام کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں۔ ایسی ہر آواز کو دبانا ضروری ہے۔خواہ وہ کسی پارٹی کا لیڈرہویا کسی بلوچ کی شکل میں ہو یا کسی پختون کی شکل میں۔پاکستان ان شاء  اللہ صبح قیامت تک قائم رہے گا۔پاکستان کے دشمن اپنی موت آپ مر جائیں گے۔ پاکستان کے دفاع کیلئے نظریہ پاکستان کا دفاع ضروری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -