94ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے،عابدصدیقی

94ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے،عابدصدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کا 94ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے ادویات قیمتیں پہلے ہی آسمان کو چھو رہی ہے جس مریض کی عیادت کا اسلام میں بے حد ثواب ہے وہیں حکومت مریضوں کو سسک سسک کر مرنے پر مجبور کر رہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں جعلی دوائیں بھی فروخت ہوتی ہیں۔


 اور اس کی وجہ سے کئی اموات بھی ہوئیں،مریض صحت یاب ہونے کی بجائے جاں بحق بھی ہو جاتے ہیں۔ ہسپتالوں میں جعلی یا زائد المیعاد انجکشنوں کی وجہ سے ہونے والی اموات کے نتیجے میں کئی بار مریضوں کے عزیز و اقارب اور ڈاکٹروں کے درمیان جھگڑے بھی ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جعلی ادویات بنانے والے اور میعاد گذر جانے والی ادویات کو ضائع یا واپس نہ کرنے والے بھی سماج دشمن لوگ ہیں،جو انسانی جانوں اور صحت کے در پے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت ان مسائل پر ہمہ گیر پہلوؤں سے غور کر کے ٹھوس اقدامات کرے