مولانا فضل الرحمن کو نیب کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا،جے یو آئی(ف)

مولانا فضل الرحمن کو نیب کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا،جے یو آئی(ف)

  

 پشاور (آن لائن) جمعیت علماء اسلام (ف) نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو کوئی نوٹس وصول نہیں ہوا جبکہ مولانا نیب میں پیش ہوں گے یا نہیں اس کا فیصلہ جماعت کرے گی۔صوبائی جنرل سیکرٹری جے یو آئی (ف) مولانا عطاء الحق درویش نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی کے بعد نیب کی حرکات سے پتہ چلتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے یا پوری دال کالی ہے۔ حکومت احتساب کے ذریعے انتقامی کارروائیوں سے باز نہیں آرہی، حکومت ابھی تک مولانا فضل الرحمان کے خلاف کچھ ثابت کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کو اچانک نیب کا نوٹس اے پی سی کا تازہ نتیجہ ہے، نیب کو سیاستدانوں کے خلاف انتقامی کارروائی کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، نیب نے ابھی تک کسی سیاستدان سے ایک روپے تک وصول نہیں کیا۔

جے یو آئی ف 

مزید :

صفحہ اول -