ادویات 100گنا مہنگی ہو چکیں،کابینہ کی کسی بھی پالیسی سے عوام کو فائدہ نہیں ہوگا

  ادویات 100گنا مہنگی ہو چکیں،کابینہ کی کسی بھی پالیسی سے عوام کو فائدہ نہیں ...

  

جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا امجد علی خاں نے کہا ہے جب سے موجودہ حکومت آئی ہے تب سے آج کے دن تک جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں سو گنا اضافہ ہو چکا ہے جب تک یہ اضافہ واپس نہیں لیا جاتا تب تک وفاقی کابینہ کی کسی بھی پالیسی کا عوام کوکوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا  حکو مت نے اضافہ تو ہر جان بچانے والی دوائی میں دوگنا کیا لیکن اب اگر کسی جان بچانے والی دوائی کی قیمت میں دو،چار روپے کی کمی کی جاتی ہے تواس کا تو عوام کوکوئی فائدہ نہیں ہو گا یہ تو ایک طرح سے خانہ پری کرنیوالی بات ہو گی، اگر آپ نے حقیقت میں ہی عوام کو کوئی ریلیف دینا ہے تو موجودہ حکومت کے وجود میں آنے سے پہلے جو جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں تھیں ان کو فی الفور بحال کیا جائے۔

مولانا امجد

مزید :

صفحہ اول -