حکمران جس چیز کی قیمت کا نوٹس لیتے ہیں   وہ مزید مہنگی، مارکیٹ سے غائب ہوجاتی ہے

   حکمران جس چیز کی قیمت کا نوٹس لیتے ہیں   وہ مزید مہنگی، مارکیٹ سے غائب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے نااہل حکمرانوں سے جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں کنٹرول ہو رہی ہیں اور نہ ہی آتا چینی اور دال کے نرخ قابو میں آ رہے ہیں بلکہ حکمران تو جس چیز کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہیں اس میں نہ صرف مزید اضافہ ہونے سمیت عوام کی پہنچ سے دور ہو جاتی ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھاوفاقی کابینہ کی پالیسی کا تب ہی عوام کوکوئی فائدہ ہو گا جب عملی طور پر جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی واقع ہو گی، اسوقت تو حکومت کی جانب سے روزانہ کی بنیادوں پر قیمتوں میں اضافہ کیا گیا اور سب کو پتہ ہے، جب تک یہ ادویات کی قیمتوں کو فی الفور واپس نہیں لیتے تب تک کابینہ کی کسی میٹنگ کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔
کائرہ

مزید :

صفحہ اول -