ماضی گواہ ہے موجودہ حکومت کے اعلانات دعوے عملی طور پر اس کے برعکس رہے ہیں 

   ماضی گواہ ہے موجودہ حکومت کے اعلانات دعوے عملی طور پر اس کے برعکس رہے ہیں 

  

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے کہا ہے ماضی گواہ ہے کہ اس حکومت نے جو بھی اعلانات و دعوئے کئے، عملی طور پر اس کے برعکس ہی ہوا،اب بھی حکومت کی اس پالیسی سے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی واقع نہیں ہو گی بلکہ مزید اضافہ ممکن ہے جب تک کوئی عملی اقدامات نہیں کئے جاتے تب تک ان اعلانات کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکامزہد کہنا تھا پڑوسی ممالک میں جن اوویات کی قیمتیں ہم سے تین گنا کم ہیں وہ ہمارے ہاں اس حکومت کے آنے کے بعد کئی گنابڑھ گئی ہیں، اگر کابینہ نے محض اجلاس منعقد کرکے صرف بیانات یا نوٹس ہی لینے ہیں تواس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ مارکیٹ جا کر جب تک حکومتی پرائس کنٹرول کمیٹیاں اپناکام نہیں کریں گی تب تک عوام کیلئے حکومت کے اعلانات محض خوشنما نعرے ہی ثابت ہونگے۔

فرید پراچہ

مزید :

صفحہ اول -