مہوش حیات کی کشمیر میں بھارتی مظالم کی پرزور مذمت

مہوش حیات کی کشمیر میں بھارتی مظالم کی پرزور مذمت

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ مہوش حیات نے بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم  پر سوال کیا کہ دنیا بھارتی فوج کی جارحیت کے سامنے چْپ کیوں ہے؟ٹوئٹر پر اداکارہ نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں ماڈل ٹاؤن علاقے سوپور میں پیش آنے والے واقعے کی تصویریں شیئر کیں جس میں 3سالہ ننھا بچہ خون میں لت پت اپنے نانا کی لاش پر بیٹھا ہوا تھا اور انہیں جگانے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو دنیا کے لئے  لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اگر یہ واقعہ بھی آپ کو جھنجوڑ نہیں رہا تو مجھے نہیں معلوم کہ آپ کس چیز کا انتظار کررہے ہیں موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’دنیا کس طرح چْپ چاپ تماشہ دیکھ سکتی ہے۔

، اور بھارتی افواج کو معصوم اور بے گناہ کشمیریوں پر جارحیت اور بربریت کی اجازت دے سکتی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ہم کب تک سچائی سے منہ موڑے اپنی نکھیں بند رکھیں گے، اس بربریت کے خاتمے کی ضرورت ہے کیونکہ کشمیریوں کی زندگی بھی اہمیت رکھتی ہے۔سوشل میڈیا پر دیگر پاکستانی فنکاروں نے بھی بھارتی ظلم کی زبردست الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مزید :

کلچر -