ادویات کی قیمتوں کو ہمارے دور حکومت والے نرخوں پر لانے سے ہی عوام کو فائدہ ہوگا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے آپ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی بات کر تے ہیں انہوں نے تو کینسر کی ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا ہے حالانکہ موجودہ حکمران اسی کینسر ہسپتال اور اسی کینسر جیسے مرض پر قابو پانے کے بڑے بڑے دعوے کرتے ہو ئے نہیں تھکتے۔ انہوں نے اب تک جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ایک ہزار گنا تک اضافہ کیا ہے اگر اس اضافے کوواپس نہیں لیتے اور محض پانچ دس روپے اگر کسی دوائی کی قیمت میں دکھاوے کی کمی کر بھی دیتے ہیں تواس سے عوام کوکوئی فائدہ نہیں ہو گا، ہمارے دور حکومت میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کو واپس بحال کرنے سے ہی عوام کو ریلیف ملے گا۔
طلال چودھری