ڈکیتی، چوری کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل ودیگر سامان سے محروم 

ڈکیتی، چوری کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل ودیگر سامان سے ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق گرین ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکووں نے محسن کے گھر سے4لاکھ60ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،شمالی چھا  ؤنی میں ڈاکوؤں نے انور کے گھر سے 3لاکھ45ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،ہنجروال میں ڈاکوؤں نے ابرار کے گھر گھس کر3لاکھ10ہز ار کی نقدی لوٹ لیے.لوئر مال کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے خضر کے گھر سے 1لاکھ20ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،شادباغ میں ڈاکوؤں نے حسن کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا ٹبی سٹی میں ڈاکوؤں نے کامران سے 42 ہزار نقدی اور دیگر سامان،کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ڈاکووں نے اطہر علی سے25ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان، شاہدرہ ٹاون کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے صبور سے18ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ غازی آباد اور کاہنہ سے گاڑیاں اور ملت پارک،یربنس پورہ اور لاری اڈا سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں،رائیونڈ میں واقع ایک دکان میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے نتیجے میں دو نامعلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر دکان سے 60 ہزار روپے کی نقدی سمیت دکان میں موجود گاہکوں سے 20 ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تھانہ رائیونڈ پولیس نے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی گجر پورہ کے علاقہ میں واقعہ ایک دکان میں مسلح ڈکیتی کے نتیجے میں تین نامعلوم مسلح ڈاکو دکان سے 5 ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ 

مزید :

علاقائی -