محکمہ اری گیشن گوجرانوالہ کے ملازمین کیخلاف ریفرنس دائر

 محکمہ اری گیشن گوجرانوالہ کے ملازمین کیخلاف ریفرنس دائر

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں نیب حکام نے محکمہ اری گیشن گوجرانوالہ کے ملازمین کے خلاف ریفرنس دائر کردیا ہے،نیب کی جانب سے چار ملزمان کوریفرنس میں نامزد کیاہے،نیب کی طرف سے 6کروڑ روپے مالیت کا ریفرنس دائر کیا گیاہے،نیب حکام نے احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کی عدالت میں جمع کروایاہے،نیب کے مطابق ملازمین پر محکمے کے فنڈز میں مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے،ملزمان میں یعقوب لونا،غلام علی،اصغر علی اور ذکا اللہ بھٹی نامزد ہیں۔

مزید :

علاقائی -