محمد ثناء اللہ کی طرف ہتک عزت دعویٰ پر میاں معین سے جواب طلب

محمد ثناء اللہ کی طرف ہتک عزت دعویٰ پر میاں معین سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے اداکارہ عائشہ ثناء کے والد محمد ثناء اللہ کی طرف سے 100کروڑ روپے ہتک عزت کے دعویٰ پر بزنس مین میاں معین سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی،ایڈیشنل سیشن جج یاسر حیات نے عائشہ ثناء کے والد کی درخواست پر سماعت کی،ادکارہ عائشہ ثناء کے والد کی جانب سے حسن مجید چوہدری ایڈووکیٹ نے عدالت میں پیش ہوموقف اختیارکیا کہ عائشہ ثناء سے کوئی تعلق نہیں، نہیں جانتا وہ کہاں ہے،میاں معین مسلسل شوشل میڈیا اور میڈیا پر میری کردار کشی کررہا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ میاں معین کو مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -