راجہ بشارت کا بونگی کالیاں میں  5 افراد کے قتل کا نوٹس، آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب

   راجہ بشارت کا بونگی کالیاں میں  5 افراد کے قتل کا نوٹس، آر پی او شیخوپورہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے موضع بونگی کالیاں ضلع قصور میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا. انہوں نے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے. راجہ بشارت نے پولیس کو یہ بھی ہدایت کی کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں.
 راجہ بشارت

مزید :

صفحہ آخر -