ایس ایس پی آپریشنز نے 5پولیس چوکی انچارج تعینات کردیئے 

    ایس ایس پی آپریشنز نے 5پولیس چوکی انچارج تعینات کردیئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزاد نے مختلف پولیس چوکیوں میں نئے انچارجز تعینات کر دیئے ایس ایس پی آپریشنز نے05پولیس چوکی انچارج تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے۔سب انسپکٹر محمد حسین زبیر کو جنرل ڈیوٹی سے چوکی انچارج ایف سی کالج،سب انسپکٹر محمد سرور انچارج چوکی سوئے اصل (کاہنہ)،اے ایس آئی عاصم مجید انچارج چوکی انڈسٹریل ایریا،سب انسپکٹر وقار رفیق جنرل ڈیوٹی سے انچارج چوکی رضوان گارڈن اورچوکی انچار ج مین مارکیٹ سب انسپکٹرشہریار علی کو انچارج چوکی نادر آباد تعینات کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز نے تمام افسران کونئے مقام تعیناتی پر فوری رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

مزید :

علاقائی -