ہوپ کے مرکزی چیئرمین کیلئے یاور عباس اور نذیر احمد میدان میں آ گئے
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان(ہوپ)کے مرکزی چیئرمین کے لیے کراچی کے دو بڑے نام یاور عباس ممدانی اور نذیر احمد میدان میں آ گئے،ملک بھر کے30ایگزیکٹو ممبران نئے چیئرمین کا فیصلہ کریں گے،یاور عباس ممدانی ائیر گائیڈ کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور فقہ جعفریہ سے تعلق ہے،ان کا گروپ فرینڈز گروپ سندھ زون کی 6نشستوں میں سے4نشستیں رکھتا ہے،نو منتخب ایگزیکٹو ممبر اور یونائیٹڈ گروپ کے قائدنذیر احمد جورائل ذو الحج کے چیف ایگزیکٹو ہیں و سابق زونل چیئرمین ہیں ان کی کراچی میں صرف دو نشستیں ہیں،سندھ زون کے 6ایگزیکٹو ممبران ہیں،کوشش کی جا رہی تھی کہ اتفاق رائے سے ایک متفقہ امیدوار کا فیصلہ کر لیا جائے تا کہ الیکشن کے بغیر مرکزی چیئرمین کا چناؤ ہو جائے مگر ایسا نہیں ہو سکا اب الیکشن ہو گا ہر روز صورت حال تبدیل ہو رہی ہے،یاور عباس پہلے فیورٹ قرار دئیے جا رہے تھے،19ستمبر کے الیکشن میں نذیر احمد جو یونائیٹڈ گروپ کی طرف سے منتخب ہونے کے بعدمرکزی چیئرمین کے امیدوار بنے ہیں ان کا دعویٰ ہے کہ لاہور،اسلام آباد میں ان کے حامیوں کی تعداد زیادہ منتخب ہو گئی ہے،28ستمبر کو بظاہر کانٹے دار مقابلہ کی توقع کی جا رہی ہے،نذیر احمد کے حلقے کا دعویٰ ہے کہ ہم آسانی سے میدان مار لیں گے،یاور عباس ممدانی کے ذرائع،نذیر گروپ کے دعوے کو مسترد کرتے ہیں،ان کا کہنا ہے ہم کراچی سے ہی دو زیادہ ووٹ لے کر نکلے ہیں ہماری کامیابی یقینی ہے،کراچی کے6،اسلام آباد6،کے پی کے، فاٹا6، بلوچستان6،پنجاب کے6 اور کل30ایگزیکٹو ممبران ووٹ کاسٹ کریں گے،یاور عباس اور نذیر احمد دونوں ٹریول ٹریڈ کی نامور شخصیت ہیں کراچی میں ان کا بڑا نام ہے،دونوں کے مضبوط دھڑے ہیں اور ٹریڈ کے لیے قابل قدر خدمات بھی ہیں۔
یاور عباس اور نذیر احمد