ہر مشکل وقت میں سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ساجد میر

   ہر مشکل وقت میں سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ساجد میر

  

لاہور(پ ر)سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد کا پیغام مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے سعودی فرمانروا،خادم حرمین شریفین شاہ محمد سلمان،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھجوایاہے جس میں انھوں نے شاہ سلمان اور محمد سلطان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں سعودی عرب کے 90 ویں قومی دن پر سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کے ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے سعودی عرب پاکستان کا محسن ملک ہے حرمین شریفین کی وجہ سے پورے عالم اسلام کی عقیدت کا مرکز ہے سعودی عرب کی سلامتی واستحکام عالم اسلام کا استحکام ہے۔

ساجد میر

مزید :

صفحہ آخر -