شہباز شریف 69برس کے ہو گئے، کیک کاٹنے کی تقریبات، لمبی عمر کی دعائیں 

شہباز شریف 69برس کے ہو گئے، کیک کاٹنے کی تقریبات، لمبی عمر کی دعائیں 

  

لاہور(این این آئی)  مسلم لیگ (ن) کے صدرو قائد حزب اختلاف شہباز شریف 69برس کے ہو گئے مسلم لیگ(ن) کی جانب سے پارٹی صدر محمد شہباز شریف کی سالگرہ کی تقریب کی مناسبت سے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ سمیت ملک کے مختلف مقامات پر کیک کاٹنے کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا رہنماؤں اورکارکنان کی جانب سے شہباز شریف کی درازی عمر کی دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اس موقع پر پارڑی قائد محمد نواز شریف کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعائیں کی گئیں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی اپنے چچا شہباز شریف کو ٹوئٹر پر سالگرہ کی مبارکباددی جبکہ حمزہ حمزہ شہباز شریف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شہباز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی مزید کہا گیا کہ عوام کی خدمت ہمیشہ شہباز شریف کا اولین فریضہ رہا عوام کے مسائل اور ان کے حل کے لئے ہر دم کوشاں رہنے والے شہباز شریف کو اللہ تعالی صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائیں۔ 

شہبازشریف سالگرہ 

مزید :

صفحہ آخر -