یوتھ فورم کی تشکیل صوبہ سندھ کے نوجوانوں کیلئے ضروری ہے، پلڈاٹ 

یوتھ فورم کی تشکیل صوبہ سندھ کے نوجوانوں کیلئے ضروری ہے، پلڈاٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) کراچی میں یو این ڈی پی، پِلڈاٹ سندھی نوجوان اور نوجوان قانون سازوں کاصوبائی سطح پر مکالمے کا انعقاد ہوا،جس میں نوجوانوں کے نمائندوں نے ا پنی تفصیلی پالیسی مطالبات اراکین پارلیمنٹ کے سامنے رکھے۔ صدر پلڈاٹ نے کہا کہ یوتھ فورم کی تشکیل صوبہ سندھ کے نوجوانوں کیلئے ضروری ہے۔دیگر تمام صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں ینگ پارلیمنٹری فورمز کام کر رہے ہیں اس لئے سندھ اسمبلی کی جانب سے جلد از جلد یو تھ فورم تشکیل دینا چاہئے۔جامعہ کراچی کے مختلف شعبوں سے وابستہ 20 نوجوان نمائندوں اور نوجوان سیاسی کارکنوں نے تعلیم، ہراساں کرنے اور ہراسانی رجسٹر کو برقرار رکھنے کی ضرورت، مو ثر بلدیاتی نظام کی ضرورت کے بارے میں اپنے پالیسی مطالبات پیش کیں اور نوجوان صوبائی اسمبلی سندھ کے نوجوان اراکین تک اپنی رسائی کس طرح بہتر بناسکتے ہیں۔ نوجوان اراکین ِ سندھ اسمبلی نے نوجوانوں کے مسائل کو کھلے دل سے سنا۔نواجونوں اور سندھ اسمبلی کے نوجوان اراکین کے درمیان منظم رابطہ بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ پورے سندھ سے مختلف جامعات سے طالب علموں کو سندھ اسمبلی کی کارروائی ملاحظہ کرنے کیلئے دعوت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ا نہوں نے سندھ اسمبلی کے ساتھ نوجوانوں کے باہمی رابطوں کو آسان بنانے کیلئے ایوان میں قرارداد پیش کرکے نوجوانوں مسائل حل کرنے کا بھی عزم کیا۔فورم میں ارسلان تاج، شہریار خان مہر،بلال احمد غفار، شرمیلا فاروقی، ثروت فاطمہ،ندا کھوڑو او ر سعدیہ جاوید نے شرکت کی۔ 
پلڈاٹ 

مزید :

صفحہ آخر -