العریبیہ سمیت 18شوگرملز نے اینٹی کرپشن کی کارروائی کو چیلنج کردیا

 العریبیہ سمیت 18شوگرملز نے اینٹی کرپشن کی کارروائی کو چیلنج کردیا

  

لاہور(نامہ نگار)میاں شہباز شریف فیملی کی العریبیہ شوگر ملز سمیت 18شوگرملز نے اینٹی کرپشن کی کارروائی کولاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاہے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے درخواستیں سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے مذکورہ مالکان کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو نوٹس کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ اینٹی کرپشن نے 2017 ء سے 2019 ء تک کسانوں کو واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف کارروائی شروع کی ہے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن نے شوگر ملز کے خلاف کارروائی کے لئے اشتہار بھی جاری کیا ہے اشتہار میں گنا سپلائی کرنے والے کسانوں سے تحریری شکایات مانگی گئی ہیں شوگر ملز کا موقف سنے بغیر اشتہار جاری کرنا غیر قانونی ہے اینٹی کرپشن کے انکوائری کے لئے جاری کئے گئے اشتہارات کو کالعدم قرار دیا جائے درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

چیلنج کردیا

مزید :

صفحہ آخر -