پاکستان اہم علاقائی پارٹنر، ملکر کام کریں گے، نامزد امریکی سفیر

  پاکستان اہم علاقائی پارٹنر، ملکر کام کریں گے، نامزد امریکی سفیر

  

واشنگٹن(آئی این پی) امریکہ کے پاکستان کیلئے نامزد سفیر ولیم ٹوڈ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا اہم علاقائی پارٹنر ہے مل کر کام کریں گے، پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف پائیدار اور ناقابل واپسی اقدام کرنا چاہیے، امریکہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک سے مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف پائیدار اور ناقابل واپسی اقدام کرنا چاہیے۔ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف اہم اقدامات کیے اور اسے جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ولیم ٹوڈ نے کہا کہ پاکستان ہمارا اہم علاقائی پارٹنر ہے اور ہم آئندہ بھی مشترکہ اہداف کیلئے مل کر کام کریں گے۔ پاکستان کو بڑی تباہی کے اسلحے کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی قراردادوں کا لحاظ رکھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک سے مضبوط تعلقات چاہتا ہے اور امریکا چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی ختم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

امریکی سفیر

مزید :

صفحہ آخر -