سعودی قونصل خانے کا 28ستمبر سے ورک ویزے کے اجرا ء کا اعلان

  سعودی قونصل خانے کا 28ستمبر سے ورک ویزے کے اجرا ء کا اعلان

  

کراچی(آئی این پی) سعودی عرب میں ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ سعودی قونصل خانے نے 28 ستمبر سے ورک ویزے کے اجرا کا اعلان کر دیا۔سعودی قونصل خانہ کا کہنا ہے کہ ریگولر ورک ویزے جاری کئے جائیں گے، وہ ویزے جن کی کورونا وائرس کی وجہ سے مدت ختم ہوگئی ہے ان کے لیے ضروری ہیکہ منسوخی کیلئے کفیل کا لیٹر لازمی لگایا جائے۔ویزے کی تجدید کیلئے پاسپورٹ دوبارہ سے مکمل دستاویزات اور میڈیکل رپورٹ کے ساتھ نئے ویزے کے اجرا کیلئے جمع ہوں گے۔سعودی قونصل خانہ کا کہنا ہے کہ ورک ویزے کی مدت ختم ہونے والے ویزے کی فیس کی رقم ریفنڈ کیلئے وزارت ہیومن ریسورس اینڈ سوشل ڈیویلپمنٹ سعودی عریبہ ویب سائیڈ سے رابطہ کیا جائے۔

سعودی کونصل خانہ

مزید :

صفحہ آخر -