فیم فرینڈز کپ 2020، فیم فٹ بال اکیڈمی کی 7 گول سے فتح
لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیم فٹ بال کلب کے زیراہتمام "فیم فرینڈز کپ 2020" میں فیم فٹ بال اکیڈمی نے کیا خوب انٹری ماری ہے۔ گزشتہ رات کھیلے گئے میچ میں فیم اکیڈمی نے ناصر شہید ایف سی کو ایک دو نہیں بلکہ پورے 7گول سے شکست دی۔ ناصر شہید ایف سی ایک بھی گول کرنے میں ناکام رہی۔ فیم اکیڈمی کی 0-7 سے بڑی فتح کا سہرہ اسٹرائیکر دانیال کے سر رہا جنھوں نے پانچ گول سکو کیئے۔ حمزہ اور واصل نے ایک ایک گول داغ کر فیم کی فتح میں اپنا حصہ ڈالا۔ فیم اکیڈمی کے کوچ تجمل خان کھلاڑیوں کی کارکردگی سے خوش ہیں اور اس فتح کو کھلاڑیوں کی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے ہیڈ اور فیم فٹ بال کلب کے صدر ضیاء ڈوگر کے مطابق ایونٹ میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔
ٹورنامنٹ میں آج فیم اکیڈمی اور ناصر شہید کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔