میڈیا پر ڈنڈے برساکر سچائی کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا،، مریم اورنگزیب

  میڈیا پر ڈنڈے برساکر سچائی کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا،، مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا پرپولیس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ میڈیا کو پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی سے روکنا غیرآئینی اور آزادی صحافت کے صریحا خلاف ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ رپورٹر احتشام کیانی کی گرفتاری قابل مذمت، افسوسناک اور شرمناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت کی فسطائیت اور آمریت آئین، قانون، جمہوریت اور شہری آزادیوں کو روند رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا پر ڈنڈے برساکر سچائی کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا،میڈیا کو تشدد کا نشانہ بنانے اور گرفتار کرنے والوں کو سزا دی جائے اور قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا اور آزادی صحافت کے حق کے ساتھ ہیں اور میڈیا کے ساتھ مل کر فسطائی حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
مریم اورنگزیب 
 

مزید :

صفحہ آخر -