سعودی عرب 25 لاکھ پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے، پاکستانی سفیر

سعودی عرب 25 لاکھ پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے، پاکستانی سفیر

  

 جدہ (آن لائن) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے سعودی عرب کے 90 ویں قومی دن پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق راجہ علی اعجاز نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان سٹریٹیجک اتحادی ہیں اور مشکل وقتوں میں کندھے سے کندھا ملا کر ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے تعلقات مشترکہ عالمی نکتہ نظر پر مبنی ہیں۔پاکستانی عوام، سعودی قیادت اور عوام کیلئے عزت و احترام کے جذبات رکھتے ہیں۔ سعودی عرب 25 لاکھ پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے اور وہ مملکت اور اس کے عوام کی جانب سے اپنی میزبانی کو ستائشی جذبے سے دیکھتے ہیں۔خصوصاً خادم حرمین شریفین کی جانب سے تارکین وطن، جن میں پاکستانی شامل ہیں، کے کورونا سے مفت علاج کے شاہی فرمان پر ممنونیت کا اظہار ضروری سمجھتے ہیں۔سعودی عرب نے برسہا برس کی محنتوں سے عالمی امور میں اہم مقام پیدا کیا ہے۔ پاکستان سعودی وژن میں مملکت کا سرگرم شریک بنے گا۔ 

پاکستانی سفیر

مزید :

صفحہ آخر -