پاکستان قطر کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے:اسد قیصر

  پاکستان قطر کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے:اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن بن فیصل الثانی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان اپنے برادر ملک قطر کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ برادر ملک قطر نے ہرمشکل گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان قطر کے ساتھ پارلیمانی روابط اور دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان علاقائی ترقی، تجارت، توانائی اور معیشت کے استحکام کے لیے قطر کے ساتھ ترجیح بنیادوں پر شراکت داری چاہتا ہے اسد قیصر نے کہاکہ سی پیک منصوبے سے خطے میں ترقی کی نئی رائیں کھلیں گی جس سے روزگارکے نئے مواقع پیدا ہونگے قطری سفیر نے کہاکہ قطر پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، قطر پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو جاری رکھے گا انہوں نے کہاکہ قطری سرمایہ کار پاکستان میں توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں، معیشت کی مضبوطی کے لیے قطر پاکستان کے ساتھ اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔
ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -