سول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

  سول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

  

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پرسول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس پی سول لائنز ڈویژن رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں سول لائنزڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث117ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے02 ملزمان کے قبضہ سے50ہزارروپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران08 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے07 پسٹلز،01رائفل اور درجنوں گولیاں برآمدکی گئیں منشیات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے17ملزمان کے قبضہ سے02کلو120گرام چرس اور50 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازی میں ملوث37 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی68 ہزارروپے سے زائد ٹکڑی رقم برآمدکی گئی۔ قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران06 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ڈکیتی، چوری، چیک ڈس آنر، دھوکہ دہی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 23 اشتہاری وعدالتی مجرمان گرفتار کئے گئے۔پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر24ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -