یاسمین راشد کی عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات،کورونا وباء کی صورتحال پر تبادلہ خیال

یاسمین راشد کی عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات،کورونا وباء کی صورتحال پر تبادلہ ...

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اپنے دفترمیں چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی،اس موقع پر ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجو ہ نے کورونا وائرس پر قابو پانے پروزیر صحت کی کاوشوں کو سراہا، جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا پنجاب کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں۔ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف نے کوروناوائرس پر قابوپانے کیلئے بہتر ین خدمات سرانجام دیں۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکررہے ہیں۔صوبہ بھر میں کوروناوائرس کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیاجارہاہے۔ یاسمین راشدنے کہا کوروناوائرس کے دوران شہیدہونیوالے ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکس کو سلام پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجو ہ نے کہا وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی خدمات لائق تحسین ہیں۔وزیراعظم عمران خان صحت کے شعبہ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دیناچاہتے ہیں۔بعدازاں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداچانک نرسنگ سکول کوپر روڈ پہنچ گئیں۔ایڈیشنل سیکرٹری سٹاف محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ودیگرافسران وزیر صحت کے ہمراہ تھے۔انہوں نے مدراینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹرکے مختلف شعبہ جات کاجائزہ لیا اور نرسنگ سکول کی کلاس رومز میں طالبات سے ملاقات کی۔پرنسپل نرسنگ سکول نے صوبائی وزیر صحت کو لیڈی ہیلتھ وزٹرز کو پڑھائے جانیوالے نصاب اور ایم سی ایچ سنٹرمیں طبی سہولیا ت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹریاسمین راشد کاکہنا تھا پنجاب کے تمام نرسنگ سکولوں کی استعدادکار بڑھارہے ہیں۔پوسٹ گریجوایٹ کالج آف مِڈوائفری میں لیڈی ہیلتھ وزٹرز کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم دی جائیگی جبکہ ایف ایس سی کے بعد طالبات کو داخلہ دیاجائیگا۔ نرسنگ کالج میں فارغ التحصیل طالبات کو ڈگری جاری کی جائیگی۔ مدراینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹرز میں تمام طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے، استعداد کارمزید بڑھائی جائیگی۔باقی نرسنگ سکولوں میں کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیاجائیگا۔قبل ازیں یاسمین راشدنے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں پروونشل لانچ آف گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک2020میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ڈاکٹرسہیل ثقلین نے گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک کی اہمیت پر روشنی ڈالی،صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ماں کا دودھ بچے کی نشوونماء کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت کو اجاگرکرنے کیلئے علماء کرام کا کردارانتہائی اہم ہے۔بچوں کی نشوونماء رکنے کی بہت بڑی وجہ بریسٹ فیڈنگ کا نہ ہوناہے۔محکمہ صحت پنجاب تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ مل کر بریسٹ فیڈنگ کے رجحان کو بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھارہاہے۔ماں کے دودھ کی اہمیت کے حوالہ سے وسیع پیمانے پرآگاہی مہم شروع کرنے کی اشدضرورت ہے۔بچے کو صحتمندزندگی دینے کیلئے ماں کو اپنا دودھ ضرورپلاناچاہئے،کیونکہ ماں کے دودھ سے بچے کے اندرقوت مدافعت پیداہوتی ہے۔ ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -