وزارت انسانی حقوق اور بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی کے مابین مفاہمت  کی یادداشت پر دستخط 

 وزارت انسانی حقوق اور بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی کے مابین مفاہمت  کی یادداشت ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزارت انسانی حقوق اور بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں جسکے تحت صوبے میں ججوں کو انسانی حقوق سے متعلق تربیت دی جائے گی، یہ تربیتی عمل وزارت انسانی حقوق کے ”حقوق پاکستان پراجیکٹ“ کے تربیتی پروگرام اور وفاقی اور صوبائی انسانی حقوق کے اداروں کی صلاحیت کار کو فروغ دینے کے پروگرام کا ایک حصہ ہے، اس پروگرام کو انصاف تک رسائی کے سلسلے میں خواتین، بچوں اور اقلیتوں کو درپیش مخصوص مشکلات اور نظام انصاف کی خامیوں کو سمجھنے کے لئے مرتب کیا گیا ہے، اس مقصد کیلئے ججوں اور افسران  استغاثہ کے ساتھ نچلی سطح کے تجربات شیئر کیے جائیں گے۔اس سلسلے میں مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کرنے کی منعقدہ تقریب کے دوران وفاقی سیکرٹری برائے انسانی حقوق محترمہ ربیعہ جویریہ آغا نے وزارت جبکہ بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل سید انور آفتاب نے دستخط کیے۔   

وزارت انسانی حقوق

مزید :

صفحہ آخر -