وفاق کے اعلان کردہ 11سو ارب کے پیکیج پر بزنس کمیونتی بھی نظر رکھے:مرتضیٰ وہاب

وفاق کے اعلان کردہ 11سو ارب کے پیکیج پر بزنس کمیونتی بھی نظر رکھے:مرتضیٰ وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (این این آئی)سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاق کراچی کے بزنس مین کے مسائل حل نہیں کرسکتا تو کم از کم اسے گیس تو دے، گیس کے حصول کے لیے صنعتکاروں کو قانونی مدد سمیت ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اپنے خطاب میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ گیس کے معاملے پر سندھ حکومت قانونی طور پر آپ کی مدد کیلئے تیار ہیں۔ جس صوبے میں گیس پیدا ہوتی ہے آئینی طور پر پہلا حق سندھ کا ہے۔ بجلی اور گیس وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے حوالے سے ہم قانون سازی کریں گے،اسی سال اس کا قانون منظور کرائیں گے،واٹر بورڈ کا معاملہ بھی حل کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کے اعلان کردہ 11سو ارب کے پیکج پر بزنس کمیونٹی بھی نظر رکھے۔ اس میں سے 750 ارب سندھ حکومت دے رہی ہے جب کہ کراچی سے 14 سیٹیں لینے کے بعد وفاق نے ساڑھے تین سو ارب کا وعدہ کیا اور دعا ہے کہ ان کا حال بھی پہلے اعلان کیے گئے 162 ارب روپے جیسا نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ کاٹھور میں پام آئل کی پیدوار کا پائلٹ پرجیکٹ سے جلد خوش خبری ملے گی۔اس موقعے پرکاٹی کے سلیم الزمان، گلزار فیروز، ڈی دی کورنگی شہریار گل میمن اور ڈی جی سیپا نعیم مغل، محکمہ ماحولیات کے افسران وقار پھلپوتہ،وارث گبول، منیر عباسی، اور دیگر بھی موجود تھے۔
مرتضی وہاب

مزید :

صفحہ آخر -