لداخ،بھارت اور چین کا ہمالیہ کی سرحد پر مزید فوج نہ بھجوانے پر اتفاق

  لداخ،بھارت اور چین کا ہمالیہ کی سرحد پر مزید فوج نہ بھجوانے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لداخ (این این آئی)چین اور انڈیا نے ہمالیہ کی سرحد پر مزید فوج نہ بھیجنے اور صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے روکنے پر اتفاق کیا ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چین کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی افسران کی ملاقات ہوئی تھی جس دوران انہوں نے سرحد سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ انڈیا اور چین کے درمیان تعلقات میں مزید کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب 15 جون کو لداخ میں سرحد پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان جھڑپ کے دوران 20 انڈین فوجی ہلاک ہوئے۔نئی دہلی میں چین اورانڈیا کی جانب سے جاری مشترکہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے غلط فہمیوں سے گریز کرنے اور سرحد پر یکطرفہ طور پر صورتحال نہ بدلنے پر اتفاق کیا ہے۔اس وقت سے دونوں ممالک نے کہا ہے کہ سفارتی اور فوجی چیلنز کے ذریعے صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن مذاکرات سے کوئی حل نہیں نکلا۔چین اور انڈین فوجیوں کے درمیان کشیدہ صورتحال اب بھی موجود ہے جبکہ دونوں ممالک کے اہلکار کچھ علاقوں میں صرف چند سو میٹر کے فاصلے پر ہیں۔سالوں سے مذاکرات ہونے کے باوجود دونوں جوہری مسلح ہمسائے ممالک تین ہزار 488 کلو میٹر کے بارڈر کو لے کر کسی حتمی فیصلے پر نہیں پہنچے ہیں۔
ہمالیہ سرحد

مزید :

صفحہ آخر -