برانڈسپیکٹرم نے بہترین سوشل میڈیا مہم کا ایوارڈ جیت لیا

برانڈسپیکٹرم نے بہترین سوشل میڈیا مہم کا ایوارڈ جیت لیا

  

لاہور(پ ر)پاکستان کی نمایاں ڈیجیٹل،با اثر،تجربہ کار،مارکیٹنگ و کارپوریٹ کمیو نیکیشن کمپنی برانڈ اسپیکٹرم پرائیویٹ لمیٹڈ نے انسٹا گرام پر نیسلے پیور لائف ایکٹیو مہم کیلئے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈ 2020میں بہترین سوشل میڈیا مہم کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈ ایک ایسا معتبر پلیٹ فارم ہے جو پاکستان کی ڈیجیٹل کمیونٹی کی کاوشوں کو سراہتا ہے۔یہ مہم ایک انوکھا اور دلچسپ اقدام تھا جس میں ٹیم نے لوگوں کو ان کی مصروف اور فعال طرز زندگی میں صحت مند رہنے کی اہمیت سے متعلق شعور پیدا کرنے کی غرض سے معروف اور متعلقہ فٹنس کے شوقین،ماہر غذایت اور ماہرین صحت کو آن بورڈ لے کر ڈیجیٹل اینگیجمنٹ اور با اثر مارکیٹنگ منصوبہ متعارف کرایا۔یہ مہم انتہائی کامیاب رہی اور اس نے برانڈ کے کلیدی پیغام سے متعلق مثبت گفتگو کی تخلیق کے معاملے میں مطلوبہ نتائج حاصل کئے۔برانڈ اسپیکٹرم کے بانی و سی ای او انور کبیر نے نے اس کامیابی پر کہا کہ ہم اس ایوارڈ کے حصول پر انتہائی نازاں ہیں۔ہماری ٹیم نے برانڈ کی ضروریات کو سمجھنے سے ایک مکمل ڈیجیٹل روڈ میپ کی تیاری تک اپنے بہترین کا م کو آگے بڑھایا۔ برانڈ ٹیم کے ساتھ ملکر ہم نے اس کامیابی کے حصول کیلئے کام کیاجس کی توقعات ہم نے اس مہم سے لگا رکھی تھیں۔ہم اپنے کلائنٹس کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہماری ٹیم کی صلاحیتوں پر اعتماد کیا اور ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں ہم اور ایوارڈ جیت کر لائیں گے۔برانڈ اسپیکٹرم ایک مربوط مارکیٹنگ سروسز کمپنی ہے جو پاکستان کی چند بہترین کمپنیوں کو اعداد و شمار پر مشتمل ڈیجیٹل کارپوریٹ کمیو نیکیشن،با اثر،تجرباتی مارکیٹننگ سالوشنز فراہم کرتی ہے۔ 

مزید :

کامرس -