ہوٹل، شادی ہال،بیوٹی پالراور کورئیر سروس کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

  ہوٹل، شادی ہال،بیوٹی پالراور کورئیر سروس کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

  

لاہور(پ ر)پنجاب ریونیو اتھارٹی کے زیر اہتمام الیکٹرانک  انوائس مانیٹرنگ سسٹم کو حکومت پنجاب اور عوامی حلقوں کے  جانب سے پذیرائی ملنے کے بعد لاہور اور پنجاب کے تمام ہوٹلوں، شادی ہالز،  بیوٹی پالرز  اور کورئیر سروسز کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیرمین پی آر اے کی ہدایت پر شہر کے تمام چھوٹے بڑے ہوٹلوں، شادی ہالز، اور کورئیر سروسزکا ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے اور متعدد کو الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم ((eIMSمیں رجسڑیشن کرانے کے حوالے سے نوٹسز بھی جاری کر دیے گیے  ہیں۔ واضح رہے کہ   الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی ان تمام جگہوں پر انسٹالیشن کے لیے اور چیکنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔

مزید :

کامرس -