میپکو ریجن میں لائن سٹاف کو یونیفارم فراہم کرنیکا فیصلہ 

  میپکو ریجن میں لائن سٹاف کو یونیفارم فراہم کرنیکا فیصلہ 

  

  ملتان (نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضا خان نے میپکو ریجن میں لائن سٹاف کو یونیفارم فراہم کرنیکا فیصلہ کیاہے۔پاکستان کی سب سے بڑی بجلی کی تقسیم کار کمپنی ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے لائن سٹاف کو فیلڈ میں خدمات سرانجام دینے اور دوران(بقیہ نمبر5صفحہ 6پر)

 ڈیوٹی حادثات کی شرح میں کمی کے لئے یونیفارم فراہم کی جارہی ہے۔ یونیفارم شرٹ اور پینٹ پر مشتمل ہے جس پر میپکو کے مونوگرام اور عہدہ شائع کیاگیاہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ میپکو ریجن میں فیلڈ میں خدمات سرانجام دینے والے لائن مین I، لائن مین IIاوراسسٹنٹ لائن مینوں کو یونیفارم دی جارہی ہے جس سے میپکو سٹاف کی دوران ڈیوٹی شناخت بھی ہوگی۔ ڈائریکٹرپروکیورمنٹ ڈسٹری بیوشن میپکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایت پر ابتدائی طورپر مختلف سائز کے 7ہزار 650یونیفارم موصول ہو گئے ہیں اور ریجنل سٹورمیپکو ملتان میں پہنچادئیے گئے ہیں۔ میپکو آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ایک مراسلے کے ذریعے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آپریشن سب ڈویڑنوں میں خدمات سرانجام دینے والے لائن سٹاف کی تعداد اور سائز کے حساب سے یونیفارمز سٹورز سے حاصل کریں اور لائن سٹاف کو پابند کیاجائے کہ ڈیوٹی کے اوقات میں میپکو کی یونیفارم زیب تن کریں تاکہ فیلڈ میں کام کرنے میں آسانی ہو۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -