ٹیکس چور ملک و قوم کا دشمن‘ ذیشان اختر

  ٹیکس چور ملک و قوم کا دشمن‘ ذیشان اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ ٹیکس چور وزیر ہو یا (بقیہ نمبر8صفحہ 6پر)
عام شہری ملک و قوم کا دشمن ہے۔غریب عام روٹی سے لیکر دوائی پر ٹیکس دیتا ہے اور حکومتی وفاقی وزراء اربوں کے اثاثے رکھنے کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کررہے جو وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے نعروں اور دعو و ں کے برعکس قوم کو بیوقوف بنانے کا تبدیلی ڈرامہ ہے جس سے پوری قوم مایوس ہوچکی ہے۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے انتخابی منشورکے مشہور نعرے احتساب اور ٹیکس چوری کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے اور وزیر اعظیم پاکستان عمران خان ٹیکس چوروں کو ملک و قوم کے دشمن قرار دیتے رہے ہیں لیکن اب وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت وفاقی وزراء ٹیکس چوری میں ملوث نکلے ہیں اِن کا احتساب کیسے اور کون کرے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کی بات تو یہ ہے کہ ملک میں ٹیکس اصلاحات کے ناقص نظام نے امیروں اور وڈیروں کو ریلیف دے رکھاہے جبکہ غربیوں سے بجلی، پانی اور دیگر بہانوں سے ٹیکس وصول کیا جارہا ہے جو جائیداد اور لمبے چوڑے اثاثہ جات سے بھی محروم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اس وقت تک حقیقی تبدیلی نہیں آسکتی جب تک امیر اور غریب کیلئے ایک قانون نہیں رائج ہوگا۔ ہمارے ہاں ہاتھی کے دانت دکھانے کے کچھ اور ہیں اور کھانے کے کچھ اور ہیں۔انہوں نے کہاکہ بدعنوانی تحریک انصاف کے دورہ حکومت میں بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے جسکی وجہ سے آج غریب بیچارہ روٹی کو ترس رہا ہے۔
ذیشان اختر