وہوا: گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں 16 اسامیاں خالی‘صورتحال سنگین

   وہوا: گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں 16 اسامیاں خالی‘صورتحال سنگین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 وہوا(نمائندہ پاکستان) سب تحصیل وہوا میں واقع درجنوں بوائز ہائی سکولوں سے ہر سال سینکڑوں طلباء شاندار نمبروں کے ساتھ میٹرک کی تعلیم مکمل کرتے ہیں مگر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج وہوا میں لیکچرار اور پروفیسرز کی 20 آسامیوں میں سے 16 آسامیاں کالج کی(بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)
 تعمیر کے روز اول سے ہی خالی چلی آرہی ہیں ان آسامیوں میں ریاضی، بیالوجی، فزکس اور کمپیوٹر سائنس جیسے اہم مضامین بھی شامل ہیں افسوسناک امر تو یہ ہے کہ ادارہ سالہا سال سے سربراہ ادارہ پرنسپل سے بھی محروم چلا آرہا ہے ڈائریکٹر، ڈپٹی دائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی خان نے ادارہ کی حالت سدھارنے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جس کے باعث یہاں کے طلباء کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے اور ان کا مستقبل تباہ ہونے کا اندیشہ ہے شہروں کے تعلیمی اداروں میں بچوں کو پڑھانے کے اخراجات برداشت نہ کرسکنے کے باعث غریب والدین کے بچے تعلیم کے حصول سے مکمل طور پر محروم ہورہے ہیں شہریوں عبدالرحمٰن، سکندر خان، جبار احمد، عبدالشکور، نذیر احمد، عبدالحفیظ، محمدرمضان، محمد حنیف، مجاہد اقبال نے حکومت کے پڑھے لکھے پنجاب کے وژن کی تکمیل کے لیے سب تحصیل وہوا کے اکلوتے ڈگری کالج میں پرنسپل سمیت پروفیسرز اور لیکچرار کی کمی دور کرکے غریب طلباء پر اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بند دروازے کھولنے کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خالی