ملتان: ڈکیتی‘ چوری کی وارداتوں میں اضافہ‘ شہری خوفزدہ 

  ملتان: ڈکیتی‘ چوری کی وارداتوں میں اضافہ‘ شہری خوفزدہ 

  

ملتان (خصو صی رپورٹر)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھو ں روپے مالیت کے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ میں نامعلوم۔افراد صغیر احمد کے گھر کی چھت میں نقب لگا کر 7 لاکھ 46 ہزار ہزار مالیت زیوارات و نقدی لے گئے۔اسی تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد نامعلوم افراد حبیب احمد کی گاڑی کا لا ک کھول کر ساڑھے 4 لاکھ مالیت کے طلائی زیوارات چوری کرکے لیگئے۔تھانہ چہلیک کے علاقہ جسٹس کالونی میں (بقیہ نمبر17صفحہ 6پر)

 نا معلوم مسلح افراد جبار کی بیکری کی دکان میں داخل ہو ئے اور اسے اسلحہ کے زور پر 25 ہزار رو پے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔کینٹ سے فیصل،عمیر،چہلیک کے علاقہ عنصر کی مو ٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔تھانہ شاہ شمس کے علاقہ اسلم۔کالونی سے سلیم کی کا ر چوری ہو گئی جبکہ پیر کالونی سے عامر کا رکشہ چوری ہو گیا۔تھانہ گلگشت کے علاقہ میں نامعلوم افراد سے تین موبائل فون اور 10 ہزار نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔گلگشت کالونی میں۔مسلح شخص نے یسین سے 15 ہزار نقدی چھین لی۔منیر آباد میں نا معلوم افراد نے اس سے موبائل فون اورنقدی چھین لی۔نیو ملتان میں نا معلوم شخص مشتاق کی دکان سے موبائل اور نقدی چوری کرکے فرار ہو گیا۔بھٹہ رنگو شاہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے طارق سے 16 ہزار رو پے نقدی چھین لی۔تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں نامعلوم افراد علی احمد کے گھرداخل ہوئے اسکی گاڑی کا شیشہ توڑ کر لیپ ٹاپ و دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے۔تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں نامعلوم مسلح افراد احمد کے میڈیکل سٹور میں داخل ہوئے اور اسے سے 20 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں   نامعلوم افراز نماز جنازہ میں شریک 31 افراد کے موبائل چوری کرکے لے گئے۔پل واصل پر نامعلوم افراد امان اللہ کے میڈیکل سٹور میں داخل ہوئے اسلحہ کے زور پر اس سے 25 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ الپہ کے علاقہ میں نا معلوم افراد حاجی محمد کے آم کے باغ سے 50 ہزار مالیت کے آم توڑ کر لے گئے۔

خوفزدہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -