دو افراد قتل‘ حادثے میں خاتون جاں بحق‘ بیٹا زخمی 

  دو افراد قتل‘ حادثے میں خاتون جاں بحق‘ بیٹا زخمی 

  

خانیوال + میاں چنوں + گگو منڈی (نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان) نا معلوم افراد نے ببرک پٹھان کو قتل کر دیا لاش گھر سے 10کلو میٹر دور مکئی کی فصل سے برآ مد ہوگئی‘ تفصیلات کے مطابق بستی خان کوٹ کا رہائشی 25سالہ نوجوان ببرک پٹھان گزشتہ شام میلہ دیکھنے کے لیے گھر سے موٹر سائکل پر سوار چک نمبر249۔ای بی جانے کے لیے نکلا لیکن صبح کے وقت اس (بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)

کی تشدد زدہ لاش چک نمبر173۔ای بی کے باہر مکئی کی فصل کے قریب پڑی ہوئی ملی مقتول کے سر اور چہرے پر شدید تشدد کے نشانات پائے گئے اور گلے پر بھی خراشوں کے نشان ہیں مقتول ببرک کی موٹر سائیکل ریلوے اسٹیشن گگو کے قریب پڑی ہوئی ملی جسے پولیس نے قبضہ میں لے لیا وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی بورے والا شمس الدین خان اور ایس ایچ او گگو عبدالباری گجر موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ نواحی علاقہ جنگل مڑیالہ کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق بیٹا زخمی ہوگیا۔ مہر شاہ 170/10-R کے رہائشی سولہ سالہ زین موٹر سائیکل نمبرLEK-8342 پر اپنی والدہ امیناں زوجہ عبدالروف آرائیں اپنے رشتے داروں سے ملنے چک نمبر 102/10-Rجہانیاں جا رہے تھے کہ پیچھے آنے والے تیز رفتار ٹرالر نمبرK-1374نے ٹکر مار دی جس سے چار بچوں کی ماں امیناں زوجہ عبدالروف آرائیں موقع پر جا ں بحق ہوگئی اور بیٹا زین معجزانہ طور پے محفوظ رہا ہے۔ تھانہ سٹی میاں چنوں کی حدود محلہ شمس پورہ میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا‘ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں چنوں آصف محمود چوہان نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔

قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -