کاٹن جنرز ایسوسی ایشن الیکشن‘ کاغذات  نامزدگی جمع‘ تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب  ہونے کا امکان‘ ممبران کی ڈاکٹر جسومل  ملک طفیل‘ چندرلال کو مبارکباد

  کاٹن جنرز ایسوسی ایشن الیکشن‘ کاغذات  نامزدگی جمع‘ تمام امیدوار ...

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے الیکشن برائے سال 2020-21 میں امیدوار برائے چیئرمین(بقیہ نمبر15صفحہ 6پر)

 ڈاکٹر جسومل، سینئر وائس چیئرمین ملک طفیل احمد اور وائس چیئرمین  چندر لال نے کاغذات نامزدگی جمع کر وا دیے ہیں۔ان کے مدمقابل کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کروائے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوں گے۔ کل امیدواران کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت حاجی محمد اکرم، شہزاد علی خان، امان اللہ قریشی، جاوید سہیل رحمانی، شیخ محمد عاصم سعید،سہیل محمود ہرل، راؤ صدرالدین اور ممبران کی کثیر تعداد نے چیئرمین ڈاکٹر جسومل، سینئر وائس چیئرمین ملک طفیل احمداور وائس چیئرمین چندر لال کو مبارکباد پیش کی۔

مبارکباد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -