خصوصی عدالت‘ناقص انکوائری کیس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی

  خصوصی عدالت‘ناقص انکوائری کیس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو ملتان نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران (بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)
کو تشدد کا نشانہ بنانے والے مبینہ دہشتگردوں کے خلاف ناقص انکوائری کرنے والے انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے خلاف نوٹس کیس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔اس موقع پر کیس کا ملزم اے ایس آئی عدالت پیش نہ ہوا۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ صدر وہاڑی کے پیش کیے گئے استغاثہ کے مطابق کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نعیم احمد نے 3 نومبر 2018 کو مقدمہ درج کرایا۔ جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزمان صدیق وغیرہ جو مین پائپ لائن سے پانی چوری کررہے تھے انہیں روکنے کے لیے سرکاری افسران و اہلکاروں کی ٹیم موقع پر پہنچی تو 50 سے 60 ملزمان نے ٹیم پر حملہ کیا اور ڈنڈے، سوٹوں، پمپ ایکشن لہراتے ہوئے حملہ کردیا جس سے کئی اہلکار زخمی ہوئے اور علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا تھا۔ لیکن کیس کی ناقص انکوائری کرنے پر انسپکٹر و انچارج اے ٹی اے کیسز محمد ذاکر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر منظور کو 27 اے کا نوٹس بھی جاری ہوا اور فرد جرم بھی عائد کردی گئی تھی۔اب مزید کارروائی کے لیے سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔