اقدام قتل‘ ملزم کوجیل بھجوانے کا حکم

   اقدام قتل‘ ملزم کوجیل بھجوانے کا حکم

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے ضلع کچہری ملتان کے بخشی خانے میں پیشی پر آئے ایک ملزم کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل(بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)

 بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ چہلیک کے مطابق مقدمہ کی پیروی پر آئے ہوئے دو قیدی بخشی خانے میں لڑ پڑے تھے۔ڈسٹرکٹ جیل کے قیدی محمد شہزاد نے ملزم محمد مدنی کو جان سے مارنے کی کوشش کی، ایلومینیئم کی پتریوں سے گلا کاٹنے کی کوشش کی گئی جس سے اس کا سر اور ہاتھ شدید زخمی ہوگئے تھے۔دونوں قیدیوں کو پولیس ملازمین نے چھڑا لیا تھا۔ زخمی مضروب تھانہ کپ میں درج مقدمہ نمبر 1/20 کی پیروی پر 10 ستمبر کو بخشی خانہ لایا گیا تھا۔ زخمی قیدی مدنی کو نشتر ہسپتال منتقل کیا جبکہ تشدد کرنے والے قیدی کو تھانہ چہلیک منتقل کردیا گیا تھا،چند روز قبل مدنی اسلم کی جانب سے شہزاد کے بھائی کو مارنے کی رنجش پر دوبارہ لڑائی ہوئی۔ محمد شہزاد تھانہ الپہ اور مدنی اسلم تھانہ کپ میں درج مقدمات میں ڈسٹرکٹ جیل میں قید ہیں۔ اب عدالت نے ملزم شہزاد کو اقدام قتل کے مقدمہ میں جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -