گھوٹکی: عوام کی سہولت کیلئے ویب سائٹ لانچ

 گھوٹکی: عوام کی سہولت کیلئے ویب سائٹ لانچ

  

 ڈہرکی(نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ گھوٹکی کی ویب سائیٹ لانچ ہوگئی، عوام کی سہولت کے لئے ضروری معلومات بھی (بقیہ نمبر21صفحہ 6پر)

فراہم کردی گئی ہے. تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی لیفٹیننٹ محمد خالد سلیم کی خصوصی ہدایت پر عوام کی سہولت کے لئے ضلعی انتظامیہ گھوٹکی کی ویب سائیٹ www.dcghotki.gos.pk لانچ کردی گئی ہے جس پر ترقیاتی سکیموں, بینوئل فنڈ اور ڈومیسائیل کی تصدیق سمیت عوام سے متعلقہ اہم معلومات فراہم کردی گئی ہے. اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دور جدید میں شہریوں تک رسائی اور ان کی آراء انتظامی امور میں کلیدی کردار رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی سرکاری ویب سائیٹ لانچ کردی گئی ہے تا کہ ضلع کے رہائشی ترقیاتی اسکیموں کے متعلق آگہی حاصل کرسکیں اور غیرمعیاری کام کی شکایت کریں جس کا آپشن بھی دیا گیا ہے جبکہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کی بھی تصدیق کی جاسکتی ہے. انہوں نے بتایا کہ ویب سائیٹ بینوئل فنڈ حاصل کرنے والوں کی آن لائیں معلومات فراہم کرتی ہے، ضلعی انتظامیہ نے گذشتہ ہفتے بینوئل فنڈ کی مد میں مختلف محکموں کے ملازمین کی 400 سے زائد بیواہوں /ورثاء  کو ایک کروڑ 10 لاکھ روپے جاری کئے ہیں. ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے کاغذی کارروائی کو محدود کرنے کے لئے آفیس آٹومیشن نظام پر بھی کام کیا ہے جو کہ خاص طور پر افسران کی فیلڈ ٹریول کے وقت کو نتیجہ خیز استعمال کرنے میں کارآمد ثابت ہوگا اور فائلوں کے اندرونی کام کو ختم کرنے میں مدد ملے گی مگر کورونا کی وجہ سے اس پر فی الحال عمل زیر التوا ہے تاہم پولیو مہم سے متعلق شہریوں تک رسائی اور نگرانی کے لئے آئی ٹی ٹولز کو کامیابی کے ساتھ استعمال کیا جارہا ہے۔

لانچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -