ٹیکس گوشوارے‘ویلتھ سٹیٹمنٹ اردو میں متعارف

   ٹیکس گوشوارے‘ویلتھ سٹیٹمنٹ اردو میں متعارف

  

  ملتان(نیوز رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نیوزیر اعظم کی ٹیکس گزاروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی (بقیہ نمبر22صفحہ 6پر)

کے ویثرن کو مدنظر رکھتے ہوئے اور مشیر خزانہ عبدل حفیظ شیخ کی ہدایات کے مطابق تنخواہ دار افراد کے لئے انکم ٹیکس گوشوارہ (وزارڈ ویو)، چھوٹے ریٹیلرز کے لئے صرف ایک صفحے کا بالکل سادہ ٹیکس گوشوارہ اور ویلتھ سٹیٹمنٹ اردو میں متعارف کرادیاہے۔ یہ اردو گوشوارے، ایف بی آر کی ویب پورٹل پر فراہم کر دئیے گئے ہیں۔ ٹیکس نظام میں بہتری لانے اور ٹیکس گزاروں کو بھرپور سہولت فراہم کرنے کی بھرپور کوششوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایف بی آر، وزارڈز کے ساتھ بنائے گئے دیگر گوشوارے اور موبائل ایپ ٹیکس آسان بھی اردو میں تیار کر رہا ہے جو بہت جلد آن لائن فراہم کر دئیے جائیں گے۔

متعارف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -