جلالپور: وارداتوں کیخلاف شہریوں کا احتجاج‘ مرکزی چوک بند‘ نعرے بازی
جلالپور پیر والہ (نامہ نگار) ڈکیتی‘ رہزنی اور دیگر جرائم کے بڑھتے واقعات کے خلاف بستی نوح آباد موضع بستی لانگ کے سیکڑوں مکینوں نے جلالپور شہر کے مرکزی چوک کو ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے بند کر کے ٹریفک کا سلسلہ روک دیا ہے‘ احتجاج میں شریک افراد نے بتایا کہ(بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)
حالیہ چند دنوں میں علاقے میں جرائم کے کئی واقعات ہو چکے ہیں جن میں سے متاثرین آٹھ وارداتوں کے مقدمات درج کروانے کی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں‘ تھانہ سٹی پولیس نے تاحال نہ تو کسی ایک واردات کے ملزمان کا سراغ لگایا ہے اور نہ ہی مزید وارداتوں کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات کیے ہیں‘ مظاہرے میں زخمی حالت میں شریک کاشتکار غلام نازک نے بتایا کہ گذشتہ رات 2 بجے کے قریب وہ اپنے کھیتوں کو پانی لگانے کے لیے اپنے گھر کے دروازے سے باہر نکلا تو پانچ چھ مسلح ڈاکو اس کی بکریوں کی چوری کے لیے وہاں پہنچے ہوئے تھے مزاحمت پر ڈاکووں نے اسے شدید زخمی کر دیا‘ 3 بار 15 پر کال کے باوجود تھانہ سٹی پولیس نے تاحال جائے واردات پر آنے کی زحمت نہیں کی‘ زخمی ہونے کے بعد مقامی لوگوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹر کے موجود نہ ہونے کی بنا پر جھاڑو دینے والے ملازم نے اس کی مرہم پٹی کی‘ دوسری طرف مظاہرے کی وجہ سے 2 گھنٹے تک روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگنے کے بعد ایس پی صدر ملتان راو نعیم شاہد نے وہاں پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ 2 دن کے اندر مظاہرین کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا‘ ایس پی کی یقین دھانی پر مظاہرین پْرامن طور پر منتشر ہو گئے۔
نعرے بازی