کوٹ ادو: لڑکی سے بداخلاقی  کی کوشش‘ مقدمہ درج

   کوٹ ادو: لڑکی سے بداخلاقی  کی کوشش‘ مقدمہ درج

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) سرکل کوٹ ادو میں بداخلاقی کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے،گزشتہ روز بھی تھانہ (بقیہ نمبر26صفحہ 6پر)

محمود کوٹ کے علاقہ بستی جہان خان میں واقعہ پیش آیا ہے ممتاز کی جواں سالہ بیٹی جس کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی ایک ہفتہ قبل والدین کے گھر ملنے آئی ہوئی تھی،گزشتہ روز اہل خانہ اپنے رشتہ دار کے گھر گئے ہوئے تھے کہ اسی اثناء میں ہمسایہ شعیب ہانس مسلح پسٹل اس کے گھر داخل ہوگیا اور گن پوائنٹ پر اسے اٹھاکر نزدیکی فصل کماد میں لے گیا اور دوپٹہ سے اس کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اس کے ساتھ بداخلاقی کی کوشش کرنے لگا شور پر لڑکی کے والد ممتاز اور بہنوئی باقر کے آنے پر ملزم پسٹل لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا،والد ممتاز نے بیٹی کے دوپٹہ سے بندھے ہاتھ پاؤں کھولے،پولیس محمود کوٹ نے متاثرہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر406/20زیر دفعہ376آئی 511کے تحت درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -