تعلقات کا شبہ: اوباش کا نوجوا ن پر تشدد
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)چچی سے تعلقات کے شبہ پر اوباش نے نوجوان اٹھالیا،رسیوں سے باندھ(بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)
کر وحشیانہ تشدد کیا گیا، حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار ہوگیا، تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ موضع رکھ ٹبہ میں گاڈی برادری کے سعید اللہ گاڈی کھوکھر برادری کے شعبان کھوکھر کی چچی پر بری نظر رکھتا تھا جسے شعبان نے برا بھلا کہا تھا،گزشتہ روز شعبان کھوکھر موٹر سائیکل پر سواردوائی لینے جا رہا تھا کہ راستہ میں سعید اللہ گاڈی نے اپنے دیگر ساتھیوں غلام رسول گاڈی رفیق گاڈی،شعیب گاڈی اور رمضان گاڈی کے ہمراہ اسے روک لیا اور تھپڑوں مکھوں کے بعد اسے رسیوں سے باندھ دیا اور اس پر وحشیانہ تشدد کیا حالت خراب ہونے پر اسے چھوڑ کر فرارہوگئے،پولیس دائرہ دین پناہ نے شعبان کھوکھر کی مدعیت میں مقدمہ نمبر369/20زیر دفعہ341درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
تشدد