وزیراعظم سے اورنگزیب خان‘ جہانزیب کھچی کی اہم ملاقات
میلسی(تحصیل رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے گذشتہ روز وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی نے ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کومیلسی شہر کے سوئی گیس سے محروم (بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)
علاقوں اور قصبات ارائیں واہن، فتح پور، خانپور اور ملتان روڈ کے چکوک کیلئے خصوصی گرانٹ جاری کرنے کی استدعا کی اور لودھراں وہاڑی ون وے روڈ کے منصوبے کے دوران میلسی سے کہروڑ پکا تک تعمیر شروع کرنے اور میلسی کیلئے یونیورسٹی کیمپس کے قیام اور شہر میں موجود ریلوے اراضی پر پارک کے قیام کی تجویز دی جس پر وزیر اعظم نے ریلوے پارک کیلئے 8 کروڑ روپے کی گرانٹ کے احکامات جاری کیئے اور دیگر تجاویز کیلئے بھی متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کر لی انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کو اورنج لائن ٹرین لاہور کے منصوبے کی بریفنگ دیتے ہوئے 25اکتوبر کو ٹرین کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جبکہ میٹرو بس لاہور کے پرانے کنٹریکٹ کے خاتمے کے بعد نئے کنٹریکٹ کے دوران 3 ارب روپے کی بچت بارے بھی آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شاباش دی اس موقع پر وزیر اعظم کو دورہ میلسی کی دعوت دی گئی جس پر انہوں نے دسمبر میں میلسی آنے کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات