عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح‘ دوست محمد مزاری 

  عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح‘ دوست محمد مزاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راجن پور(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری نے میونسپل کمیٹی روجھان میں نئے مشینری ہینڈ اوور سرمنی کے پروگرام میں شرکت کی پروگرام جناح ہال میونسپل کمیٹی میں منعقد ہوا جس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان سمیت (بقیہ نمبر29صفحہ 6پر)
معززین شہر و عمائدین علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی  حاجی نصراللہ خان، حاجی ظہور دین مزاری، سابق سی او بلدیہ روجھان ریاض احمد مزاری،حاجی جلیل مزاری ایڈوکیٹ، ماسٹر عبدالغفار مزاری، سیت علی مزاری (پٹواری)،، نصراللہ خان مزاری ایڈوکیٹ، ریٹائرڈ فوجی عبدالرشید ملک،  روجھان اس کے علاوہ میونسپل کمیٹی کے تمام آفیسران اور من جملہ سٹاف میونسپل کمیٹی کے میٹنگ ہال میں موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے‘ اس سلسلے میں ترقیاتی پراجیکٹس شروع ہوچکے ہیں۔
دوست مزاری