مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں‘ ڈرائیور معطل 

  مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں‘ ڈرائیور معطل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی) مال بردادٹرین کی دو بوگیاں ریلوے ٹریک سے اترگئیں‘ ٹرین انجن ڈرائیور کو معطل کردیاگیااطلاع ملتے ہی ڈی ایس ملتان اورڈویزنل افسران موقع پر پہنچ گئے اپنی نگرانی میں ریلوے ٹریک کلیئرکروایا.بتایاجاتاہے کہ گزشتہ روزکراچی کے لئے جانے(بقیہ نمبر30صفحہ 6پر)
 والی مال بردار ٹرین جب قطب پوراسٹیشن پرداخل ہونے لگی تواس کی 41بوگیوں میں سے انجن سے دوسری اورآٹھویں بوگی ریلوے ٹریک سے اترگئی.واقعہ دوپہر1بجکر20منٹ پر پیش آیاحادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس ملتان نویدمبشرچوہدری,ڈویڑنل مکینکل انجینئرراناعمران,ڈویڑنل ایگزیکٹیو انجینئرناصرحنیف سمیت دیگرافسران موقع پر پہنچ گئے اورٹریک بحالی کے کاموں کی نگرانی کی.بتایاجاتاہے کہ ریلیف آپریشن کے لئے خانیوال سے ریلیف ٹرک منگوایاگیاجس کی مددسے شام ساڑھے پانچ بجے ریلوے ٹریک کوکلیئرکرکے ٹرینوں کی آمدورفت کے لئے بحال کردیاگیا.جبکہ ٹریک بلاک ہونے کے دوران لاہور سے کراچی کے لئے جانے والی شالیمار ایکسپریس کوبراستہ ملتان روانہ کیاگیا.ابتدائی تحقیقات میں ٹرین انجن ڈرائیور کی غفلت کوحادثہ کی وجہ قراردیاجارہاہے ابتدائی تحقیقات کے بعدڈرائیورکومعطل کردیاگیاہے تاہم حادثہ کی مکمل وجوہات جاننے کے لئے تین ڈویڑنل افسران پرمشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے.آج حادثہ سے متعلق جوائنٹ سرٹیفیکٹ بھی جاری کردیاجائے گا.