ڈیرہ: پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ 

  ڈیرہ: پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ 

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) ضلع ڈیرہ غازی خان میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بچوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔پولیو کا وائرس متاثرہ بچے سے صحت مند (بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)

بچے کو بھی معذور کرسکتا ہے ہمارے لئے ہر بچہ اہم اور اپنا ہے۔ اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق کی زیر صدارت پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا دوسرے روز تیس بچوں کو قطرے پلانے سے منع کردیا گیا تھا تاہم  قطرے نہ پینے کے نقصانات سمجھ میں آنے پر 14 بچوں کے والدین نے قطرے پلوادئیے۔پولیو کے قطرے مضر صحت نہیں تاہم نہ پینے سے بچہ زندگی بھر کیلئے معذور ہوسکتا ہے اور معذور بچہ دوسرے صحت مند بچہ کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ضلع میں موجود پانچ سال تک کے ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔بچوں کی فنگر مارکنگ کے ساتھ دروازوں اور ریکارڈ میں اندراج لازمی کیا جائے۔پولیو مہم کی کامیابی کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں۔پولیو مہم میں کارکردگی کی بنیاد پر ٹیموں کی سزا جزا کا فیصلہ کیا جائیگا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اور یونیسف نے نمائندہ کلیم اللہ طاہر نے بتایا کہ مہم کے دوسرے روز 91 فیصد ٹارگٹ بچوں کو کور کیا گیا۔232526 بچوں میں سے 213613 بچوں قطرے پلائے گئے اور 19967 بچے گھروں میں موجود نہیں تھے جنہیں ٹیمیں اگلے روز گھروں کا دوبارہ دورہ کرکے قطرے پلائیں گی۔مہم کے دوسرے روز 1046 خانہ بدوش بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائے گئے۔اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان نے کورٹ کیسز کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کے موقف سنے اور احکامات جاری کیے۔ ادھر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال پولیو ٹیموں کی نگرانی کیلئے خود متحرک ہوگئے انہوں نے دور افتادہ دیہی علاقے کا رخ کرتے ہوئے گھروں کے دروازوں پر دستک دی اور پولیو ٹیموں کے بارے معلومات حاصل کیں۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اور اے سی کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ ہمراہ تھے کمشنر نے یونین کونسل عالی والا میں گھروں کے مکینوں سے معلومات حاصل کرنے کے علاوہ لوگوں سے پانچ سال تک کے بچوں اور پولیو ٹیموں کی آمد چیک کی۔کمشنر نے خود بچوں کی فنگر مارکنگ چیک کرکے پولیو ٹیموں کے ریکارڈ کے ساتھ موازنہ بھی کیاکمشنر ساجد ظفر ڈال پیدل چل کر اکثریت گھروں تک گئے۔ ڈور مارکنگ کے مطابق پولیو ٹیموں کا ریکارڈ چیک کیا۔کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔

پولیو قطرے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -