راجن پور: قبضہ مافیا سے 1 کروڑ 20 لاکھ مالیت کی سرکاری اراضی واگزار

  راجن پور: قبضہ مافیا سے 1 کروڑ 20 لاکھ مالیت کی سرکاری اراضی واگزار

  

 ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حافظ احمد طارق کی ہدایت پر قبضہ مافیا اور بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی کی سلسلہ جاری ہے. ضلع راجن پور سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالشکور نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ(بقیہ نمبر33صفحہ 6پر)

 20لاکھ روپے مالیت کا 120کنال سرکاری رقبہ واگزار کرکے محکمہ کے حوالے کیا. سرکل آفیسر ملک غلام اصغر نے ڈائریکٹ ریکوری کی مد میں 763830روپے ریکور کر کے خزانہ میں جمع کرائے. ضلع لیہ سے سرکل آفیسر اصغر حسین نے مقدمہ میں مطلوب نمبردار تاج محمد کو گرفتار کر لیا. اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہیر احمد نے کمپرومائزڈ ریکوری کی مد میں تین لاکھ روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے. ضلع ڈیرہ غازیخان سے سرکل آفیسر محمد ارشد نے کرایہ کی مد میں 264027روپے ریکور کیے. انٹی کرپشن عدالت نے گزشتہ روز چالیس کیسز کی سماعت کی ہے۔

واگذار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -